اگرمسلمان چاہیں تو اس مبارک مہینے میں اپنے تمام اگلے پچھلے گناہوں کی مغفرت کے ساتھ ساتھ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی برائیوں اور بدعات کاقلع قمع بھی کرسکتے ہیں۔
ہمارے سماج میں مختلف برائیاں اس وقت اپنے عروج پر ہیں، نوجوان لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی منشیات کی لت میں گرفتار ہیں۔ اور سماج میں روز افزوں بڑھ رہے اس سنگین مسئلے پربھی ماہ صیام کے اس متبرک مہینے کی توسط سے قابو پایا جاسکتا ہے۔
والدین ،سماج کے ذی حس افراد، ائمہ مساجد اور قائدین وغیرہ اس طرح کی سماجی برائیوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے اس بابرکت مہینے کے طفیل اصلاح معاشرے میں اپنا اپنا کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے ماہ رمضان المبارک کا یہ مہینہ کتنی اہمیت کا حامل ہے اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بات کی ڈاکٹر سعید الرحمن شمس سے۔
دیکھئے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ڈاکٹر سعید الرحمن کی گفتگو۔