اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینیئر رہنما اور ضلع گاندربل کے سابق ممبر اسمبلی میاں الطاف احمد اور نائب صدر کے سیاسی مشیر تنویر صادق بھی تھے۔
مزید پڑھیں:Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ایسی سرنگیں اور شاہراہیں کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے اہم ہوتی ہیں۔ یہ ایک سنگ میل ہے جو ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تیز رفتار رابطے اور خوش حالی کی طرف لے جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق نے ڈیسن کاپرن، سیمتھان، رزدان اور سدھنا پاس پر سرنگوں کی تیز رفتار تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔