گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش Guru Gobind Singh's Birth Anniversary کے موقع پر فوج کے 15 کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے کہا کہ' جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر تبھی گامزن ہوگا اور امن کا گہوارہ بنے گا جب یہاں کے نوجوان امن کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں گے اور شر پسند عناصر کو ترک کریں گے۔
انہوں نے گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش Guru Gobind Singh's Birth Anniversary کے موقع پر چھٹی پادشاہی گردوارہ کا دورہ کیا اور مقامی سکھ افراد کے ساتھ گردوارہ میں دعائیہ مجلس میں شرکت کی۔
ڈی پی پانڈے نے مزید کہا کہ انہوں نے وادی کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے دعائیں کی۔ فوج کی جانب سے بالائی علاقوں میں لوگوں کی امداد کرنے پر ڈی پی پانڈے نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر کی عوام کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
- مزید پڑھیں: Infant Death Case in Lal Ded Hospital: رشوت لینے کے مبینہ الزام میں دو خاتون سکیورٹی گارڈ گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ وہ وادی کشمیر کے ان مذہبی مقامات کی حاضری دے کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور آج گرودوارہ پہنچ کر ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔