ETV Bharat / city

Student Lost His Life In Sports Competition: کھیل مقابلے میں طالب علم نے جان گنوا دی

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 5:38 PM IST

کچھ روز قبل پلوامہ میں ایک طالب علم کی موت ہونے پر محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کہا ہے کہ اس بچہ کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گھر والوں کو چاہیے تھا کہ وہ اسے روک لیتے۔ department of youth service and sports۔

Student Lost His Life In Sports Competition
کھیل مقابلے میں طالب علم نے جان گوا دی

پلوامہ: وادیٔ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندپورہ راجپورہ علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس department of youth service and sports نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ کے افسران نے کچھ روز قبل ہدایت جاری کی تھی رواں ماہ کی 31 سے پہلے پہلے وادی کے ہر ایک ضلع میں کھیل مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ جس میں ضلع پلوامہ کے محکمہ کے سبھی افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بھی کھیل مقابلے منعقد کریں. جس کے بعد آج سے ہی ضلع کے ہر ایک زون میں یہ ریس جاری تھی۔

کھیل مقابلے میں طالب علم نے جان گوا دی

شاہنواز میر نامی طالب علم نے بھی اس کھیل مقابلے میں شرکت کر کے کچھ قدم چلنے کے بعد ہی زمین پر گر نے کے سبب اپنی جان گنوائی، محکمہ کے ملازمین نے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کہا کہ بچہ کی پہلے ہی سرجری ہوچکی تھی اور یہ بچہ بیمار رہتا تھا اس میں محکمے کی کوئی غلطی نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ اس بچہ کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گھر والوں کو چاہیے تھا کہ وہ اسے شرکت کرنے سے روکتے۔ کیوں کہ محکمہ کے افسران اس بات سے بے خبر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں پانچ دنوں سے یہ ریس منعقد کی جارہی تھی جس میں زون کے مختلف اسکولوں کے بچے شریک ہوئے تھے، یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاہنواز احمد میر دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور انہوں نے ریس میں حصہ لینے کے دوران جان گنوا دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.