ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ڈائریکٹر سیاحت جموں ویویکا نندا رائے جو مہاراشٹر کے تشہیری دورے پر ہیں، نے بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاﺅسز اور فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کیا اور ان سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بحال کریں۔
انہوں نے معروف فلم سازوں کو مطلع کیا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فلموں کی شوٹنگ کے لئے سنگل ونڈو میکانزم فراہم کرنا ہے۔
فلم سازوں کو بتایا گیا کہ فلم پالیسی کا مقصد یو ٹی میں شوٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ سیاحت لازمی کوآرڈی نیشن فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں:کشمیر محفوظ جگہ، فلموں کے لیے اچھا مقام: سارہ عارفین خان
فلمی یونٹس جن کے سربراہان کے ساتھ ڈاکٹر ایتو اور وویکا نند رائے نے ملاقات کی ان میں ریلائنس انٹرٹینمنٹ، یش راج پروڈکشنز ، مکیش بھٹ پروڈکشنز، پروڈیو سرس گلڈ، موشن پکچر ایسوسی ایشن آف امریکہ، ایکسل انٹرٹینمنٹ اور دیگر پروڈکشن ہاﺅسز شامل ہیں۔
(یو این آئی)