واضح رہے کہ ضلع گاندربل کے ضلع ہسپتال میں ابھی تک ڈائیلاسس کا کوئی معقول انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا
گردے کے امراض میں مبتلا ضلع کے مریض ہسپتال میں کوئی انتظام کے باعث سرینگر کا رخ کرنا پڑتا تھا۔اس دوران مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
آپ کو بتادیں حال ہی میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل ہسپتال کا دورہ کرکے ضلع ہسپتال کو اور بہتر بنانے پر زور دیا تھا جس کے چلتی آج انتظامیہ نے ڈائیلاسس سنٹر کو شروع کر دیا ۔ڈائیلاسس سینڑ میں میں پانچ ڈائیلاسس مشینیں نصب کی گئی ہے۔
اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے ڈائیلاسس سنٹر کی شروعات کرنے کی سرہنا کی ہے لوگوں کے مطابق اس سے ضلع میں گردے کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو کافی راحت محسوس ہوگی۔
لوگوں کے مطابق علاقے میں ڈائیلاسس سنٹر نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں کو سکمس صورہ آور سرینگر کے دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کے لیے جانا پڑتا جس کے سبب انہیں کثیر تعداد میں رقومات خرچ ہوتے۔
ان کے مطابق اب یہ سہولیات ضلع ہسپتال گاندربل میں میسر ہونے سے گردے کے عارضہ میں مبتلا افراد کو پیسہ بھی بچ جائے گا اور وقت بھی۔
یہ بھی پڑھیں:
لوگوں نے انتظامیہ سے ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
یہ بھی پڑھیں:
وہیں ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈائیلاسس سنٹر ضلع کی دیرانہ مانگ تھی جس کو لیفٹیننٹ گورنر اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر شروع کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سینٹر سے ضلع کے غریب لوگوں مستفید ہونگے۔