انتخابات کے پہلے مرحلے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔
ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے سے جاری ہے جو دن کے دو بجے تک جاری رہے گا۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تمام پولنگ مراکز پر کووڈ 19 پروٹوکال کا خاص خیال رکھا گیا ہے جہاں احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جموں میں ڈی ڈی سی انتخابات میں 6 لاکھ 5 ہزار 7 سو 15 رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 1 سو 7 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 6 سو 8 ہے۔
ذرائع کے مطابق مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لئے جموں اور اودھم پور میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں ووٹ ڈالنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔