ETV Bharat / city

PC on Delimitation Commission 2nd Draft: حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودہ میں کشمیر کو بے اختیار بنانے کی کوشش - حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودہ پر پی سی کا ردعمل

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کہ حد بندی کی مشق کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے محروم کرنے اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کی ایک کوشش تھی اور ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ عمل کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔PC on Delimitation Commission 2nd Draft

PC on Delimitation Commission 2nd Draft
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 9:30 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے PC on Delimitation Commission 2nd Draft پر کہا کہ یہ مشق کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے محروم کرنے اور ان سے حقِ رائے دہی چھیننے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ Delimitation Commission 2nd Draft

پیپلز کانفرنس کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حد بندی کمیشن کے اپنے پہلے مسودے کو تبدیل کرنے سے ہمیں حیرانی نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نئی شکل کے ساتھ نئے پارلیمانی حلقے کا اختراع گویا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو دو خطوں یعنی جنوبی کشمیر اور راجوری کو ملا کر تشکیل دی گئی ہے۔

پی سی کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر اور راجوری کے باشندوں کا طرز عمل بالکل جداگانہ ہیں، ان کو درپیش مسائل اور چیلنجز بھی بالکل مختلف ہیں، یہاں تک کہ ان علاقوں کی جغرافیائی ہیئت بھی یکسر الگ ہے اور ان وجوہات کے ہونے کے باوجود بھی کمیشن نے ایک ہی پارلیمانی حلقہ بنانے کے لیے دو الگ الگ علاقوں کو ملایا ہے جو ہماری سمجھ سے پرے ہے، اس عمل کی اصل وجہ سے کمیشن خود واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

NC Rejects Delimitation Commission 2nd Draft: نیشنل کانفرنس حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کو مسترد کرتی ہے

Hasnain Masoodi On Delimitation Commission 2nd Report:حد بندی کمیشن اپنے من مطابق کام کر رہا ہے

Change in Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز

پی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیری عوام مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کشمیری عوام کو نیچا دکھانے اور انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

پی سی کے مطابق دیگر متعلقہ حلقوں کی از سر نو اندرونی تشکیل میں بھی کافی رد و بدل سے کام لیا گیا ہے اور یہ ساری مشق نامعقول معلوم ہوتی ہے، اس سے موجودہ سیاسی نظام اور سیاسی توازن میں نہایت ہی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ سیاسی طبقے کو بھی غیر محسوس طریقے سے اُلجھانے کی ایک مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.