ETV Bharat / city

غیر ملکی صحافیوں سے گورنر کی ملاقات

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے غیر ملکی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔

غیر ملکی صحافیوں سے گورنر کی ملاقات
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 10:50 PM IST

ان میں اے ایف پی ( فرانس ) کے نمائندے الیگزنڈر مارچند، فرانس 24 برائے ہند اور سائوتھ ایشیا کی نمائندہ مس فیلومین ریمی، فرانس 24 کے نمائندے و کیمرہ مین البان الباریز، اکنامسٹ (یو کے ) کے نمائندے الیگزنڈر ہنٹلے ترابیلی، رائیٹرس کے نمائندے الاس ڈیر لمبیٹ پال، بیورو چیف اے آر ڈی جرمن ٹی وی مس سائبیل لچ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی نمائندہ مس ایملی روز شمال شول شامل تھے۔

مرکزی وزار ت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ( پریس رلیشنز ) ششر کوٹھاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے سیکرٹری منوج کمار دویدی بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

ان صحافیوں کے دورے کا انتظام مرکزی وزار ت خارجہ کی ایکسٹرنل پبلسٹی ڈویژن نے 'انڈیا بیانڈ ہیڈ لائین' پروگرام کے تحت کیا تھا۔

یہ وفد پہلگام کے راستے شری امر ناتھ جی پوتر گپھا بھی گئے اور گورنر جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں کے ساتھ ریاست میں یاترا انتظام سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔

گورنر نے وفد کے ساتھ ریاست کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ راج بھون کے دروازے لوگوں کی شکایات درج کرنے کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جنہیں انتظامیہ کے افسران معیاد بند طریقے پر حل کرتے ہیں۔

Intro:Body:

article 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.