ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات : پانچویں مرحلے پر ایک نظر

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 9:33 PM IST

آٹھ مراحل پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ddc elections have a look on 5 phase
ڈی ڈی سی انتخابات : پانچویں مرحلے پر ایک نظر

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کل ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے کل صبح 7 بجے سے دوپہر دو بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ ڈی ڈی سی کے 37 حلقوں میں سے ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 17 حلقے اور جموں خطے کے 20 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 17 ڈی ڈی سی حلقوں میں 155 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 20 حلقوں کے لیے 144 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔

کے کے شرما نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں 125 سرپنچ خالی آسامیاں ہیں جن میں 30 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 58 حلقوں میں مقابلہ ہوگا جن کے لیے 51 خواتین سمیت 175 امیدوار میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے لیے 2104 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 914 جموں ڈویژن میں اور 1190 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔ 2104 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 1193 انتہائی حساس جبکہ 472 پولنگ مراکز حساس ہیں۔

پانچویں مرحلے میں 827519 رائے دہندگان اپنا حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جن میں 433285 مرد اور 394234 خواتین شامل ہیں۔ جن میں سے 439529 صوبہ جموں اور 387990 صوبہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.