گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں زراعی شعبے کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا نے منی سیکرٹریٹ گاندربل میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کے زیر اہتمام ضلع کے کسانوں اور کاشتکاروں میں مختلف زراعی مشینری تقسیم DC Ganderbal Distributes Farm Machinery کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آگئے آئیں اور زراعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:Modern Farming: 'کاشتکاری کو منافع بخش بنانا وقت کی اہم ضرورت'
اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ ان فارم مشینری کی تقسیم کے ساتھ موجودہ مالی سال میں 54 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہ مشینری مرکزی اور ریاستی اسپانسر شدہ اسکیموں کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں جہاں کسانوں کو اپنی زراعی شعبے میں فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر محکمہ زراعت سے منسلک ملازمین اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔