ETV Bharat / city

Online Fraud Case: لاکھوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں دو نائجیرین دہلی سے گرفتار - جموں و کشمیر سائبر پولیس

جموں و کشمیر پولیس کی سائبر ونگ نے بارہمولہ کے ایک رہائشی کو آن لائن موڈ سے 36 لاکھ روپے کا چونا لگانے والے دو نائجیرین جعلساز کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے عوام سے آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔Kashmir police arrests Nigerian fraudsters_

cyber-police-arrest-2-nigerians-from-new-delhi-for-cheating-kashmir-businessman-of-rs-36-lakh
کشمیری کو لاکھوں کا چونا لگانے والے دو نائجیرین جعلساز گرفتار
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 8:58 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس کی سائبر ونگ نے بارہمولہ کے ایک رہائشی کو آن لائن موڈ سے 36 لاکھ روپےکا چونا لگانے والے دو نائجیرین جعلساز کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔بارہمولہ کے شہری نے سائبر پولیس کے پاس شکایت درج کی کہ فیس بک کے ذریعے ایک جعلی خاتون صارف کے جانسے میں آکر فرضی کپمنی کے ساتھ خشک میوہ کے کاروبار کے غرض سے مختلف بینک کھاتوں میں 36.35 لاکھ کی بھاری رقم منتقل کیا۔Kashmir police arrests Nigerian fraudsters

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ کو ممبئی کسٹم آفس سے ایک فرضی کال موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ کو مزید رقم جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ وہ مذکورہ کنڈو نٹس کو فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرسکیں جس سے شکایت کنندہ کے ذہن میں شک پیدا ہوا۔ شکایت کنندگان نے ے حقائق کی تصدیق کے لیے فراہم کردہ رابطہ کی تفصیلات پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے کوئی جواب نہیں ملا اور اسے محسوس ہوا کہ اسے فیس بک صارف نے دھوکہ دیا ہے۔
سائبر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کے دوران تکنیکی و دیگر سراغوں سے دو نائجیرین باشندوں کو دہلی سے گرفتار کیا جو اس جعلسازی میں ملوث پائے گئے گرفتار افراد کی شناخت اسیوما سٹیون ولد الیکا اور کولنز ولد اونوڈینگور ساکن ڈیلٹا اگبور نائجیریا کے بطور کی گئی۔پولیس نے ان کے قبضے سے 14 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، 14 سم کارڈز، ایک وائی فائی راؤٹر، 1 وائی فائی ڈونگل وغیرہ ضبط کیے.

مزید پڑھیں:

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تقتیش جاری ہے اور مزید بازیابیوں اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔پولیس نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے آن لائن کاروبار کے جانسے میں نہ آئے۔ پولیسن نے عوام سے آن لائن فراڈ کے لیے سائبر پولیس سرینگر نےفون نمبر 9596770555 پر رابطہ کرنے یا نیشنل سائبر رپورٹنگ ٹول فری نمبر 1930 ڈائل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.