جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے یوتھ سروسز اسپورٹس محکمہ کے باہمی اشتراک سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ CRPF organized Volleyball Tournament in Tral
ٹورنامنٹ کا افتتاح سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ مقصود عالم اور یوتھ سروسز و اسپورٹس عہدیداران نے ایک ساتھ کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔' Volleyball tournament for youth in Tral
یہ بھی پڑھیں: Sports Tournament in Pulwama: پلوامہ میں انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا انعقاد
ڈپٹی کمانڈنٹ سی آر پی ایف 180 بٹالین مقصود عالمنے بتایا کہ 'یہ ٹورنامنٹ دو دن تک جاری رہے گا جس دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے یوتھ سروسز و اسپورٹس کے ساتھ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ترال کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہیں تھا۔'