جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے بعد انتظامیہ نے آج دوپہر سے 64 گھنٹوں کا ویکینڈ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن جمعہ 2 بجے سے پیر کے صبح چھ بجے تک نافذ Covid Lockdown Imposed in J&K رہے گا جس دوران صرف ایمرجنسی سروس کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
وہیں سول انتظامیہ نے اعلان کیا کہ عوام لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کرے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گئی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کئی روز سے کورونا کے مثبت کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ یوٹی میں گزشتہ روز بائیس ماہ کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے 5992 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں اس پیچ سات کورونا متاثر مریض بھی فوت ہوئے ہین۔
سرکاری بیان کے مطابق جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ توڑ 5992 کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Unabated Covid Surge in J&K: بائیس ماہ کے دوران یوٹی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز
اس کے مطابق جمعرات کے روز ضلع سری نگر میں 1306افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 825، بڈگام میں 636، پلوامہ میں 125، کپواڑہ میں 137، اننت ناگ میں 137، بانڈی پورہ میں 237، گاندربل میں 270، کولگام میں 243، شوپیاں میں 34افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
بیان کے مطابق جموں ضلع میں جمعرات کے روز 1217افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 200، راجوری میں 70، ڈوڈہ میں 72، کٹھوعہ میں 105، سانبہ میں 86، کشتواڑ میں 47، پونچھ میں 23، رام بن میں 42 اور ریاسی میں 58افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Weekend Lockdown Extended in J&K: جموں و کشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاؤن میں توسیع
بیان میں بتایا گیا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر میں سات مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کے روز وادی کشمیر میں 1177مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبے جموں سے 716اور کشمیر ڈویژن سے 461مریض شامل ہیں۔