وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل مین بھی آج سے باضابطہ طور سے 15سے 17 برس تک کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز Vaccination Drive For Children's Held in Ganderbal کیا گیا ۔گاندربل ضلع میں اس ویکسینیشن مہم کے لیے 20 ہزار 218 بچوں کے لیے ٹیکہ لگانے کا ہدف بنایا گیا ہیں۔
گاندربل میں اس مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے کیا۔ ای ڈی سی گاندربل نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں اس مہم کا آغاز کیا ہے۔
دریں اثنا، اے ڈی سی نے ڈپٹی سی ای او کے ہمراہ مختلف ویکسینیشن سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ نے 15-17 برس کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 22 ویکسینیشن سئنٹر قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ضلع میں سرکاری نجی اسکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ویکسینیشن کی جگہوں پر تمام ضروری انتظامات کیے ہیں جہاں بچے اس وقت زیر تعلیم ہیں۔
- مزید پڑھیں:Covid Vaccination For teenagers in J&K: ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ
- یہ بھی پڑھیں:Vaccination of Children Campaign in India: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شروعات
اے ڈی سی نے ڈپٹی سی ای او سے کہا کہ وہ اہل نوجوانوں کو آگے آنے اور ویکسینیشن کے فائدے سے بچوں کو واقف کرائیں، تاکہ بچے ویکسینیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ہم آپ کو بتادیں کہ آج سے ملک بھر میں 15-17 برس کے بچوں کے لیے ویکسینیش کا آغاز کیا گیا ہے۔ وہیں انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں 15 سے 17 سال کے 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کو ٹیکہ دینے کے لیے 933 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔