ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری مہم جاری - ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری مہم جاری

ڈوڈہ میں فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکے لگانے کے بعد اب ضلع کے بزرگ اور معمر لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری مہم جاری

author img

By

Published : May 3, 2021, 6:08 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم تیزی سے جاری ہے ۔ضلع میں پہلی کھیپ سے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔اُس کے بعد اب یہ سلسلہ شہریوں کے لئے بھی شروع کیا گیا جس میں بزرگ اور معمر شہریوں کو کورونا کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری مہم جاریڈوڈہ میں کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری مہم جاری

ضلع میں کم وقت کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دینے کے حوالے سے اب عوامی نمائندوں کو بھی اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اسکولوں ،عوامی مراکز ،طبی سنٹروں میں ٹیکہ کاری کی مہم شد و مد سے جاری ہے ۔

قصّبہ ڈوڈہ میں میونسپل کونسل کے چیئرمین وید پرکاش گپتا نے گزشتہ روز عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی تھی ۔اُسی سلسلہ میں آج ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں 45 برس سے زائد عمر والے لوگوں کی بھاری تعداد نے مہلک وائرس کی روک تھام کے لئے ٹیکے لگوائے۔

وید پرکاش گپتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے ۔اس لئے خود کی جان بچانے کے لئے ویکسین کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.