مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 227 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے کشمیر سے 197 اور جموں سے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 کے 68 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے افراد میں سے 48 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 20 کا تعلق جموں سے ہے۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس کے 8246 کیسز میں سے 2976 کیسز ایکٹیو ہیں، 5143 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 127 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ان میں سے 113 افراد کی موت کشمیر میں ہوئی ہے جبکہ 14 افراد کی موت جموں میں ہوئی ہے۔