مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کے پریس کالونی میں محکمہ تعلیم میں کنٹونجنٹ ورکرس ایسو سیشن کی جانب سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ اس دوران ورکرس ایسوسیشن سے وابستہ مرد اور خواتین سرینگر کی پریس کاکونی میں جمع ہوے اور 24 گھنٹوں تک احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازمین محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:Casual Labourers Protest in Srinagar: عارضی ملازمین کا سرینگر میں احتجاج
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے مظاہرہین نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جبکہ ہمیں ماہانہ مہز 1000 روپے اجرت دی جاتی ہے،جو کہ ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے اجرت بڑھانے کی اپیل کی ہے۔