ETV Bharat / city

Cold Wave in J&K: وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 4:45 PM IST

وادی کشمیر (Kashmir valley) میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جارہا ہے۔ سرینگر (Srinagar) میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت صفر اعشاریہ 4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ سیاحتی مقام پہلگام (Pahalgam) میں منفی صفر اعشاریہ 2 ڈگری سیلسیس جبکہ گلمرگ (Gulmarg) میں منفی 1.2 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر (Kashmir valley) میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جارہا ہے۔ صبح کے اوقات کافی دیر تک کہرا چھایا رہتا ہے، جبکہ سورج غروب ہوتے ہی سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

سردی کے پیش نظر لوگ صبح کے اوقات میں لوگ دیر سے باہر نکل رہے ہیں۔ صبح کے وقت گاڑیاں چلانے والوں کو کافی دقتیں پیش آرہی ہیں اور انہیں ہیڈ لائٹ جلاکر چلنا پڑتا ہے۔

نومبر میں آتش چنار بھی اپنے پورے شباب پر ہے، وہیں سردی نے رواں برس پہلے ہی دستک دی۔ جس کی وجہ سے وادی کے سبھی اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
سرینگر (Srinagar) میں بیتی رات کم سے کم درجہ حرارت صفر اعشاریہ 4 ڈگری سیلشیش درج کیا گیا۔ سیاحتی مقام پہلگام (Pahalgam) میں منفی صفر اعشاریہ 2 ڈگری سیلسیس جبکہ گلمرگ میں منفی 1.2 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا۔
موسم سرما کے دوران خون جما دینے والی سردی کا مقابلہ کرنا بغیر کانگڑی (kangdi) کے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جاتا ہے۔ کشمیری لوگ صدیوں سے اس کانگڑی کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کانگڑی میں رکھے دہکتے کوئلے 5 سے 6 گھنٹے گرم رہتے ہیں اور ہر کوئی اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے اسے اپنے فیرن میں رکھتا ہے۔

سردیوں کے دوران جہاں لوگوں کو کئی مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں یہ موسم سیاحوں کے لیے اپنی ایک الگ اہمیت رکھتا ہے جس سے سیاح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رواں ماہ نومبر کے آخر تک موسمی صورتحال میں کسی خاص تبدیل کے کوئی امکانات نہیں ہیں، البتہ رات کو درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی جاتی ہے۔ وادی کشمیر میں موسم بھی بڑے نرالے ہوتے ہیں۔ مختلف موسموں میں یہاں کے پرکشس مناظر کا لطف اٹھانے کے لیے کشمیر سیاحوں کی پہلی پسند رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں موسم سرما کی اپنی ایک الگ اہمیت اور انفرادیت

گذشتہ برس موسم سرما نے اپنے تیکھے تیور دکھائے تھے اور اس بار بھی موسم سرما ویسا ہی کچھ نظر آرہا ہے۔ کیونکہ ماہ اکتوبر میں ہوئی برفباری اور بارشوں کے بعد شدید جموں و کشمیر شدید سردی کی زد میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.