ETV Bharat / city

Jammu and Kashmir Civil Secretariat: سِوِل سکریٹریٹ جموں اور سرینگر میں کھلے رہیں گے - جموں و کشمیر تازہ خبر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے دربار مو کے متعلق تمام انتظامی سکریٹریز اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں اور سرینگر کے سِول سکریٹریٹ کو فعال رکھنے کے لیے دونوں جگہوں پر عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور دونوں جگہوں پر معمول کا کام کاج جاری رکھیں۔ Jammu and Kashmir Civil Secretariat to Remain Open in Both Capitals

سِوِل سکریٹریٹ جموں اور سرینگر
سِوِل سکریٹریٹ جموں اور سرینگر
author img

By

Published : Apr 3, 2022, 7:50 PM IST

دربار مو کی روایت ختم ہونے کے بعد جموں اور سرینگر کے سول سکریٹریٹ دونوں جگہوں پر کام چل رہا ہے۔ حکومت نے تمام انتظامی سکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ دونوں جگہوں پر سکریٹریٹ کو فعال رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر جموں اور سرینگر میں تمام افسران، ملازمین کے ہیڈ کوارٹر مناسب طریقہ کے ساتھ مقرر کریں۔ حکمنامے کے مطابق دونوں سکریٹریٹ کو فعال رکھنے کے لیے ملازمین اور افسران کی موجودگی ضروری ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے انتظامی سکریٹریز کو اس سلسلے میں دو دنوں کے اندر اندر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدات دی ہے۔ Jammu and Kashmir Civil Secretariat to Remain Open in Both Capitals

دربار مو دفاتر یعنی سول سکریٹریٹ کی منتقلی ہر سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں سرمائی دارالحکومت سرینگر سے گرمائی دارالحکومت جموں میں اپریل کے آخری ہفتے تک ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ دربار مو یعنی سول سکریٹریٹ کی چھ ماہی منتقلی 148 برس پرانی روایت ہے جو ڈوگرہ راج میں مہاراجہ رنبیر سنگھ نے شروع کی تھی۔ سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے سنہ 1987 میں دربار مو کو بند کرنے کا فیصلے صادر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول سکریٹریٹ سرینگر میں ہی پورا سال کھلا رہے گا۔ تاہم اس پر جموں ضلع میں احتجاج ہوئے تھے جس سے فاروق عبداللہ کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔ Jammu and Kashmir Civil Secretariat چونکہ حکومت نے سول سکریٹریٹ میں ای موڈ کے ذریعے فائلیں اور دیگر دستاویزات دستیاب رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال کیا ہے جس سے دربار مو کی رواں برسوں پرانی روایت ختم کی گئی۔ عام رائے ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دربار مو کی صدیوں پرانی روایت کا خاتمہ کیا گیا ہے تاہم سرکار کی جانب سے اس رائے کو مسترد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.