ETV Bharat / city

FIR Against Teacher: طالب علم کی پٹائی کرنے پر اُستاد کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 12:39 PM IST

مذکورہ طالب علم کے ایک قریبی رشتہ دارنے فون پر بتایا کہ جب اس کا چچازاد بھائی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آیا تو والدین کو بچے کے جسم پر کئی نشانات ملے، جس کے بعد انہوں نے پہلے اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کی وجہ معلوم ہوسکے۔Boy Thrashed by Teacher

FIR Against Teacher
طالب علم کی سخت پٹائی کرنے پر اُستاد کے خلاف مقدمہ درج

وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک نجی اسکول کے استاد کے خلاف ایف آئی اے درج کیا ہے، اطلاع کے مطابق استاد نے ایک اسکول کے طالب علم کو کاپی نہ لانے پر بے رحمی سے اسکی پٹائی کردی، جس کی وجہ سے طالب علم کے جسم پر تشدد کے نمایاں نشان ہے۔ بچے کی شناخت چوتھی جماعت کے عبداللہ ساکن گوندی پورہ بیروہ کے طور پر بتائی گئی ہے، جو کہ اپنی سوشل اسٹڈیز کی کاپی اسکول لانہ بھول گیا تھا۔Boy Thrashed by Teacher
مذکورہ طالب علم کے ایک قریبی رشتہ دار نے فون پر بتایا کہ جب اس کا چچازاد بھائی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آیا تو والدین کو بچے کے جسم پر کئی نشانات ملے، جس کے بعد انہوں نے پہلے اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کی وجہ معلوم ہوسکے۔Corporal Punishment
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تعلق سے ہم نے جب الپائن اسکول سونپاہ بیروہ کے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا جس کے لیے انہوں نے معذرت کی لیکن یہ اس جرم کے لیے کافی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس استاد کو سزا دلوانا چاہتے ہیں جس نے اپنے عہدے اور کام کا غلط استعمال کر کے اس نابالغ طالب علم کو اتنی بے رحمی سے پٹائی کی ہے۔

مذکورہ طالب علم کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن بیروہ میں اس مسئلے کی شکایت کی ہے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کرایا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کہا کہ 'ہمیں ایک بچے کے والدین نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے کی اسکول کے استاد نے بے رحمی سے پٹائی کی ہے، جس سے اس کے جسم پر نشان پڑ آئے ہیں۔ اس تعلق سے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی جس کے بعد ہم نے ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 25/2022 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.