ETV Bharat / city

کشمیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ اورموبائل کالنگ سروس بحال

وادی کشمیر میں جمعے کی شام دیر گئے براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی کالنگ خدمات بحال کر دی گئیں۔ تاہم موبائل انٹرنیٹ کو بند ہی رکھا گیا ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:57 PM IST

مواصلاتی خدمات یکم ستمبر کی رات دیر گئے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد معطل کی گئی تھیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیو اور دیگر مواصلاتی کمپنیوں نے جمعے کی شام دیر گئے براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کر دیں جبکہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل فون کی کالنگ خدمات بھی بحال کی جا رہی گئی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ معطل ہی ہے اور اس کی بحالی کا فیصلہ اتوار کو لیا جائے گا۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے موبائل سروس (وائس کال) اور تمام انٹرنیٹ سروس پرووائڈرس کی فراہم کردہ براڈ بینڈ انٹریٹ خدمات آج رات دس بجے بحال کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کی وائس کالنگ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ان کا مزید کہنا تھا 'تاہم موبائل انٹرنیٹ خدمات اتوار کی دوپہر تک معطل ہی رہیں گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.