بی جے پی ترجمان منظور احمد کے مطابق اشوک کول آج صبح سویرے سرینگر کے چرچ لین میں اپنی سرکاری رہائش کے صحن میں چہل قدمی کر رہے تھے کی اسی درمیان اچانک وہاں تیندوا نمودار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی اشوک کول کی اس پر نظر پڑی انہوں نے فوری طور پر گھر کے اندر دوڑ لگائی اور دروازہ بند کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Leopard in Trichh Village Pulwama: پلوامہ کے ترچھ گاؤں میں تیندوے کی دہشت
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وائلڈ لائف کی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچ گئی اور تیندوے کو قابو کرکے واپس داچھی گام نیشنل پارک میں رہا کیا۔ یاد رہے کہ چرچ لین سونوار علاقے میں واقع ہے اور یہ علاقہ داچھی گام نیشنل پارک کے پہاڑوں کے قریب ہے۔ تاہم وائلڈ لائف محکمہ کا کہنا ہے کہ ایسا کم دیکھا گیا ہے کہ جنگلی جانور سرینگر کے رہائشی علاقے میں آئے ہوں۔