تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اس لیے منشیات کو جڑ سے ہی اکھاڑ لینا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا جس کسی کو بھی اس غیر قانونی کام میں ملوث پایا جائے گا تو اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لایٔ جائی گی۔
انہوں نے کہا کہ ایں ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھنگ کی کاشت کرنے والے پر 10 سے 15 برس کی قید اور ایک تا 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
تحصیلدار پانپور نے پتل باغ پانپور کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو دن کے اندر اندر علاقے سے اس بھنگ کو تباہ کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایٔی جائے گی۔