مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں کورونا کرفیو بدستور جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کرفیو کی وجہ سے کووڈ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں لوگوں کو ایمرجنسی میں ہی چلنے پھرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سرینگر شہر میں تمام تر کاروباری ادارے بند ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے پہلے 17 مئی تک کورونا کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے کرفیو میں مزید توسیع کی گئی ہے۔