اطلاعات کے مطابق دفعہ 370 کے صدارتی حکمانے کے خلاف وکیل ایم ایل شرما نے عرضی دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ایل شرما نے عرضی کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکمنامہ غیر آئینی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی کی اجازت کے بغیر بل کو پاس کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل شرما دائرہ کردہ عرضی کو جلد پیش کرنے کے لیے بدھ کو کورٹ جائیں گے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز صدر جمہوریہ نے 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دفعہ 370 کے تحت ریاست و کشمیر کو خصوصی درجہ اور اختیارات دیے گئے ۔ ریاست کو اپنا آئین بنانے، الگ پرچم رکھنے کا حق دیا گیا جبکہ صدر جمہوریہ ہند کے پاس ریاستی آئین کو معطل کرنے کا حق نہیں تھا۔
دفعہ 370 کی وجہ سے صرف تین معاملات ہی مرکزی حکومت کے پاس تھے، جن میں سیکیورٹی، خارجہ اور مواصلات سے متعلق امور شامل ہیں یعنی مرکز ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی قانون لاگو نہیں کر سکتی تھی۔