بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تعینات 53 آر آر کے نائب صوبیدار تیجپال سنگھ کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ مذکورہ فوجی جوان کو فوراً سرینگر کے 92 بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم فوجی اہلکار کو ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیںمردہ قرار دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ فوجی کی موت راستے مہں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
وہیں فوجی ذرائع نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فوجی جوان کی سینے میں درد کے سبب موت واقع ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد فوجی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی گاؤں منتقل کی جائی گئی۔