ETV Bharat / city

Arif Khan Leaves for Winter Olympics: محمد عارف خان سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے روانہ - عارف خان بیجنگ کے لیے روانہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ٹنگمرگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد عارف خان نے سرمائی اولمپک کھیل کے دو ایونٹس میں کوالیفائی Arif khan Leaves for winter Olympics کر کے بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔

arif-khan-leaves-for-china-to-participate-in-winter-olympics-2022-beijing
محمد عارف خان سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے روانہ
author img

By

Published : Jan 29, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Jan 29, 2022, 5:32 PM IST

سرمائی اولمپکس کھیل 2022 Beijing Winter Olympics چین کے شہر بیجنگ میں اب سے کچھ ہی دن میں شروع ہونے والے ہے۔ وہیں ان کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے اسکایر محمد عارف خان Skier Muhammad Arif Khan بھی چین کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ٹنگمرگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد عارف خان نے سرمائی اولمپک کھیل کے دو ایونٹس میں کوالیفائی Arif Khan Qualified for Two Events کر کے بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔

محمد عارف خان سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے روانہ

محمد عارف خان نے آسٹریلیا میں 35 دنوں کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد کچھ دن کے لیے وادی کشمیر آئے تھے جہاں وہ اپنے دوستوں اور والدین سے ملے۔

اگرچہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر خان اولمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں اور خود کو الگ تھلگ رکھے ہوئے تھے تاہم ای ٹی وی بھارت کے ساتھ مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ "انہیں کامیابی کی امید ہے اور وہ پوری طرح سے تیار ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے سے پہلے یہاں مشق کرنے اور اب مشق کرنے میں کافی فرق ہے۔ لوگ اب زیادہ عزت کرتے ہیں اور مختلف خیالات کے ساتھ مجھ سے ملتے ہیں۔"

انہوں نے کہا ان کی کامیابی کے ساتھ جموں و کشمیر میں نوجوان کھلاڑیوں میں سکّینگ میں دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے جو کہ ایک خوشی کی بات ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "انہیں کافی اچھا لگتا ہے جب وہ نئے کھلاڑیوں سے اپنے تجربے بانٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Famous Skier Arif Khan To Get J&K Award: اولمپک اسکایر عارف خان کو یوم جمہوریہ پر ایوارڈ دیا جائے گا

عارف خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وادی کشمیر سے زیادہ سے زیادہ اولمپکس کھلاڑی جموں و کشمیر اور ملک کی نمائندی کریں۔

ان کے مطابق کشمیر میں وہ سب کچھ ہے جو کھلاڑیوں کو ان کھیلوں کے لیے ضرورت ہے۔

محمد عارف خان نے اتر اکھنڈ میں منعقد ہونے والے 2011 کے جنوبی ایشیائی سرمائی کھیلوں میں سلالوم اور جاینٹ سلالوم مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri skier Gets Target Olympic Podium Scheme: محمد عارف خان ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم سکیم میں شامل

واضح رہے کہ خان نے گزشتہ برس دسمبر میں مونٹی نیگرو میں ہونے والے مقابلے میں جاینٹ سلالوم میں کوٹہ حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے سلالوم ایونٹ کے لیے کوٹہ حاصل کیا تھا۔اس کارنامے کی وجہ سے خان کو دو مختلف سرمائی اولمپکس مقابلوں میں براہ راست کوٹہ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بننے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔

Last Updated : Jan 29, 2022, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.