بڈگام: دنیا کے دیگرممالک اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح حصوں کی طرح کشمیر میں بھی اربعین منایا گیا،خطہ کے بمنہ اور بڈگام میں بھی کئی مجالس منعقد کئے گئے، اور جلوس نکالے گئے،عزاداروں کے لیے بہت سی سبیلیں لگائی گئی تھیں، مرثیہ اور نوحہ پڑھ کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا،اربعین کی تقریب میں کئی سنی عزاداروں نے بھی شرکت کی-Thousands mark Arbaeen in Kashmir
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سنی عزاداروں نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آپس میں متحد ہو جائیں۔ بہت سے سبیلوں کو امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات سے واقف کرایا گیا، کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ عزاداروں کو پیش کر دیں، کیونکہ انہیں حضرت امام حسین ؑ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا ہے، جنہوں نے اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربا کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:سرینگر: بمنہ میں اربعین حسینی کے موقع پر جلوس عزاء
بمنہ خمانی چوک میں سوگواروں کے ایک گروپ نے بتایا کہ اربعین کا مقصد امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو آگے بڑھانا ہے، انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید محمد ہادی الموسوی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔