ETV Bharat / city

Hyderpora Encounter:'حیدر پورہ تصادم کی غیر جانبدارنہ تحقیقات ہونی چاہیے' - ताजा खबर अपनी पार्टी

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر کی صدارت میں پارٹی کے وفد نے پیر کے روز حیدر پورہ متنازعہ تصادم آرائی کے دوران ہلاک ہوئے عام شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

رفیع احمد میر
رفیع احمد میر
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:50 PM IST

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ "آج پارٹی کا وفد محمد الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گلُ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے گیا تھا۔ پارٹی کے وفد نے سوگور اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔"

رفیع احمد میر

ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "پارٹی نے تصادم آرائی کے پہلے دن سے ہی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور جسد خاکی لوٹنے کی مانگ کی تھی۔ پارٹی کے وفد کے مطابق عام شہریوں کی ہلاکت کو کسی بھی طریقے سے جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔"بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "انتظامیہ کو ٹھوس اقدام اٹھانے چاہیے تاکہ انصاف ملے اور عوام کا اعتماد نظام پر برقارار رہے۔"

مزید پڑھیں:Hyderpora Encounter:'مجھے بیٹے کی جسد خاکی چاہیے'

ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ پیر کی شام پولیس نے سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم آرائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدہ افراد میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند حیدر، اس کا ساتھی عمیر، عسکری معاون ڈاکٹر مدثر گلُ اور ایک مکان کا مالک محمد الطاف بٹ شامل ہیں۔ وہیں عامر، الطاف اور مدثر کے لواحقین نے پولیس کے دعووں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف اور لاشوں کی مانگ کی تھی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.