سرکاری بیان کے مطابق بزرگوں، خواتین اور سادھوئوں پر مشتمل یہ قافلہ جمعہ کو سخت سیکورٹی حصار میں جموں کے بھگوتی نگر سے کشمیر کے بالہ تل اور نن ون بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوا۔
بیان کے مطابق 1411بال تل بیس کیمپ جبکہ 2216یاتری پہلگام نن ون بیس کیمپ سے امرناتھ گپھا کا درشن کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا کے دوران اب تک کل 19یاتریوں کی قدرتی طور موت واقع ہوئی ہے۔
ڈیڑھ مہینے تک جاری رہنے والی اس یاترا کا آغاز یکم جولائی کو ہوا اور اب تک 2,32,860 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کئے۔ جبکہ 15 اگست کو آخری درشن کے ساتھ ہی اس سال کی امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔