ETV Bharat / city

ترال: امرناتھ یاترا کے اختتام پر خصوصی پوجا - Annual Puja held in Nowdal Tral

پوجا پاٹ کے دوران عالمی امن اور کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

Annual Puja held
ترال میں پوجا
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 10:55 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال میں موجود مہشور نوناگ میں آج کشمیری پنڈتوں نے ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جس کےلیے انتظامیہ نے معقول انتظامات کئے تھے۔ پوجا کے دوران عالمی امن اور کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

ترال میں پوجا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مندروں کے تحفظ کو برقرار رکھنے والی کمیٹی کے صدر چونی لال بھٹ نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کے اختتام پزیر ہونے کے بعد قدیم روایات کے مطابق یہاں آخری پوجا ادا کی جاتی ہے اور آج اس پوجا میں محدود تعداد میں عقیدت مند شامل ہوئے اور کشمیر کے امن وامان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: معراج الدین، باغ مالکان کے لیے ایک مثال

کانگریس کے سینئر لیڈر سریندر سنگھ چنئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پنڈتوں کی گھر واپسی ہو اور ایک بار پھر کشمیر میں آپسی بھائی چارے کی وہ فضا قائم ہو جس کے لیے یہ مشہور تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.