ETV Bharat / city

لاک ڈاﺅن کے دوران منشیات کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ: نیشنل کانفرنس - منشیات کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور اسمبلی کے سابق اسپیکر مبارک گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا اپنا رول نبھانا ہوگا۔

لاک ڈاﺅن کے دوران منشیات کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ: نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 9:33 AM IST

نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر میں منشیات کے استعمال کے پھیلاﺅ خصوصاً لاک ڈاﺅن کے دوران نوجوانوں میں تشویشناک حد تک اس وبا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہارکیا۔ مبارک گل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تشہیر بازی اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر نئی نسل کو بچانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

پارٹی کے سینئر رہنما اور اسمبلی کے سابق اسپیکر مبارک گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا اپنا رول نبھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا: 'بدقسمتی سے ہمارے یہاں تباہ کن ادویات اور نشہ آور چیزوں کے استعمال کا پھیلاﺅ بڑھتا جا رہا ہے اور لاک ڈاﺅن کے دوران اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پارکوں، کھنڈرات، قبرستانوں اور دیگر مقامات منشیات کے استعمال کے اڈے بن گئے ہیں'۔

مبارک گل نے کہا کہ حکومتی سطح پر اگرچہ منشیات کی فصلوں کو تباہ کرنے اور منشیات کا استعمال یا خرید و فروخت کرنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے جیسے اقدامات دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یہ اقدامات محض تصویر بازی تک ہی محدود ہوتے ہیں کیونکہ ایسی کارروائیوں سے زمینی سطح پر منشیات کے استعمال اور کاروبار میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے بلکہ یہ وبا ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر سال شاہراﺅں کے نزدیک منشیات کی کاشت کو تباہ کرنے کی تصویریں ذرائع ابلاغ میں دکھائی جاتی ہیں لیکن اندرونی علاقوں میں ہزاروں کنال اراضی پر پوست (خشخاش)، بھنگ اور دیگر ممنوعہ فصلوں کی کاشت بلا روک ٹوک جاری رہتی ہیں۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ نئی نسل کو اس تباہی سے روکنے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ہر روز منشیات کے کاروباریوں، پارکوں، قبرستانوں، کھنڈرات اور دیگر مقامات پر روزانہ کی بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائیاں سلسلہ جاری رکھیں اور ساتھ ہی ایسی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔

مبارک گل نے انتظامیہ پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی منشیات کے خلاف جنگ میں آڑے نہیں آنی چاہئے اور ایسے تمام نیٹ ورکرس کا پردہ فاش کیا جانا چاہئے جو جموں و کشمیر کی نئی نسل کو منشیات کا عادی بنانے کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ اپنے بچوں کو اس منشیات کی لعنت میں مبتلا ہونے سے روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.