ETV Bharat / city

مقامی لوگوں کو زوجیلا سرنگ میں کام کرنے کی اجازت دیں: میاں الطاف - نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر میاں الطاف احمد

جموں وکشمیر کے سابق وزیر جنگلات اور نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر میاں الطاف احمد نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ہنگامی پریس کانفرنس بلا کر زوجیلا سرنگ کی تعمیر میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کی تعمیر میں مقامی مزدور سے لیکر انجینئر اور ٹھیکیدار کو باہر رکھا گیاہے۔

میاں الطاف
میاں الطاف
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 6:11 PM IST

میاں محمد الطاف نے فوری طور اس امتیازی پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے سرنگ کی تعمیر میں مقامی لوگ، جن میں بے روزگار انجینئر، ڈپلومہ ہولڈر، ماہر کاریگر، ڈرائیور کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہیں ۔

مقامی لوگوں کو زوجیلا سرنگ میں کام کرنے کی اجازت دے:میاں الطاف

میاں الطاف نے اس موقع پر ان پُرانے پروجیکٹوں کا بھی تذکرہ کیا جن کو مقامی ہنر مندوں نے مقررہ وقت پر مکمل کیا ہے ،جن میں جی صاحب پاور ہاؤس کنگن، سمبل پاور ہاؤس شامل ہیں۔

انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ کیا وجہ ہے اس بار مقامی لوگوں کو موقع نہیں دیا جارہا ہے؟۔

انہوں نے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڑگری سے مطالبہ کیا کہ مقامی لوگوں کو زوجیلا سرنگ کی تعمیر میں روزگار فراہم کیا جائے۔

میاں الطاف کے مطابق کنگن حلقہ انتخاب کے لوگ محنتی اور امن پسند لوگ ہیں اور جب بھی اس علاقے میں کوئی پروجیکٹ تعمیر ہوا ہے،یہاں کے لوگوں نے ان پروجیکٹوں کو بنانے میں اپنی زمینے دی ہے ،اور پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس حلقہ انتخاب میں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے اور وہ لوگ پُر امید ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا تاکہ وہ بھی اپنا روزگار کما کو اپنے گھر والوں کی مدد کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو بتادیں سرینگر – لیہہ شاہراہ پر بننے والی زائد از چھ ہزار کروڑ روپے کی لاگت والی ایشا کی سب سے بڑی سرنگ ہے۔ زوجیلا ٹنل کی تعمیر لداخی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ اس ٹنل کی تعمیر سے سرینگر – لیہہ شاہراہ پر سفر نہ صرف محفوظ و آرام دہ ہوگا بلکہ کافی وقت بھی بچے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مئی 2018 میں اس ٹنل کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ زوجیلا سرنگ صرف ایک سرنگ نہیں بلکہ جدید دور کا ایک عجوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.