ETV Bharat / city

All Parties Meeting ووٹنگ تنازعہ پر سرینگر میں آج آل پارٹیز میٹنگ

جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے پس منظر میں آج آل پارٹیز میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پیر کے صبح گیارہ بجے اس میٹنگ کو انعقاد کیا جارہا ہے اور بی جے پی کے بغیر تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ Kashmir All Parties Meeting

All Parties Meeting
All Parties Meeting
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 9:15 AM IST

Updated : Aug 22, 2022, 1:02 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق کے متعلق آج آل پارٹیز میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کریں گے۔ اس میٹنگ میں میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ، عام آدمی پارٹی کے نمائندہ اور سی پی آئی ایم کے لیڈر اور کانگریس کے جموں و کشمیر کے صدر وقار رسول کو مدعو کیا گیا ہے۔ All Parties Meeting in Srinagar today on Voting Dispute

ووٹنگ تنازعہ پر سرینگر میں آج آل پارٹیز میٹنگ

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ میں شامل ہونے کے متعلق اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ سرکار نے اس معاملے پر صفائی دی ہے اور انہوں نے اس پر سرکار کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بات بھی کی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔ وہیں کل الطاف بخاری نے بھی اشارہ کیا کہ وہ اس میٹنگ میں نہیں جائیں گے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون بھی شاید اس میٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ انہوں نے میٹنگ سے قبل آج صبح پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Kashmir All Parties Meeting

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کو جموں میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹریٹری میں 'دی ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1950 اور 1951 لاگو ہوا ہے جس کے تحت ملک کا کوئی بھی باشندہ یہاں کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا اہل ہے جس طرح ملک کی دیگر ریاستوں میں جائز ہے۔

اس بیان سے جموں و کشمیر میں بی جی پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے سنگین ردعمل ظاہر کیا اور نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ نے آل پارٹیز میٹنگ بلائی۔ تاہم انتظامیہ نے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہار دیا جس میں انہوں اس معاملے کی صفائی دی کہ الیکشن کمیشن الیکٹورل روئزن میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کو شامل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار میں غیر مقامی ووٹرز کے یہاں ووٹ ڈالنے کے تنازعے پر کوئی بات نہیں کہی گئی۔

Last Updated : Aug 22, 2022, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.