ETV Bharat / city

Snowfall Disrupts Flight Operations At Srinagar Airport: سرینگر ایئر پورٹ سے سبھی پروازیں منسوخ، سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا انتظام - پروازیں منسوک ہونے پر عمر عبداللہ کا رد عمل

وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سنہ 2022 کی پہلی برفباری First Snowfall ہوئی۔ جس کے پيشِ نظر تمام پروازیں منسوخ Snowfall Disrupts Flight Operations کردی گئی ہیں۔ وہیں اس تعلق سے ٹریول ایسوسی ایشن کشمیر Travel Association Kashmir کے صدر فاروق احمد کا کہنا تھا کہ 'ہم نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ہوائی اڈے پر جدید لینڈنگ سہولیات Modern Landing Facilities فراہم کرائیں، تاکہ موسم سرما اور خراب موسم کے دوران مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

سرینگر ایئر پورٹ سے سبھی پروازیں منسوخ، سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا انتظام

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 9:17 PM IST

خراب موسم کے پیش نظر منگل کے روز سرینگر ہوائی اڈے سے ابھی تک کوئی بھی پرواز اڑان نہیں بھر سکی Snowfall Disrupts Flight Operations At Srinagar Airport ہے۔ اس تعلق سے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ 'ابھی تک انڈیگو کی 13، اسپائس جیٹ Spice Jet کی 6، وسترا Vistara کی 3، اور ایئر انڈیا Air India اور گو فرسٹ Go First کی تقریباً تمام پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں'۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ '42 پروازوں کو آج یہاں سے اڑان برنی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ کوئی بھی پرواز اڑان نہیں بھرسکے گی، کیوں کہ ابھی بھی Visibility کافی کم ہے'۔

سرینگر ایئر پورٹ سے سبھی پروازیں منسوخ، سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا انتظام

وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ Omar Abdullah نے پرواز منسوخ ہونے کے پیش نظر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے'۔اُن کا کہنا ہے کہ 'ہمارے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں کوئی لینڈنگ ایڈز نہیں ہے، جو رن وے کو کھلا رہنے کے قابل بناتا ہے، جب Visibility کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ہم سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے بارے میں اتنے بڑے دعوے کرتے ہیں اب ان سیاحوں کی حالت زار کا تصور کریں جو سارا دن ٹرمنل کے باہر بیٹھ کر اپنی پروازیں منسوخ ہوتا دیکھتے رہے'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ان مقامی لوگوں کا سوچئے جن کے ٹکٹ منسوخ کرائے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ وہ نئے کرائے کے ساتھ ٹکٹ خریدیں'۔انہوں نے کہا کہ 'سردیوں میں وادی کشمیر کے اندر اور باہر کا سفر کوئی خوشگوار تجربہ نہیں ہے'۔

وہیں اس تعلق سے مقامی ٹریول ایسوسی ایشن نے غیر مقامی ٹورسٹ و دیگر افراد جن کی خراب موسم کو وجہ سے پروازیں منسوخ ہوئی ہیں اُن کے لیے مفت قیام اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔ٹریول ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر فاروق احمد کا کہنا تھا کہ 'انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ہمارے ہوائی اڈے پر جدید لینڈنگ سہولیات فراہم کریں تاکہ موسم سرما اور خراب موسم کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی ہم نے درماندہ مسافروں کے لیے مفت قیام اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔ اُن کو صرف ہم سے رجوع کرنا ہے'۔

واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سنہ 2022 کی پہلی برفباری ہوئی۔ جس کے پيش نظر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.