پورے ضلع میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جس میں سی آر پی ایف، آرمی، آئی ٹی بی پی اور جموں کشمیر پولیس کے اہلکار ہر طرف سے نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔
مندر کی طرف جانے والے سبھی راستوں پر سکیورٹی اہلکار آنے جانے والے لوگوں کی پوری طرح سے تلاشی کرنے کے بعد اجازت دیتے ہیں۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی انتظامات ضلع انتظامیہ نے پورے رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلے میں آنے والے سبھی عقیدت مندوں کو جموں کشمیر پولیس خوش آمدید کرتی ہے اور ان کے خدمات کے لیے جگہ جگہ پر پر خواتین اور مرد پولیس تعینات کیے گئے ہیں۔