ETV Bharat / city

ترال: رمضان المبارک کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ مہم میں تیزی - ترال میں مارکیٹ چیکنگ مہم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ترال) کی ہدایات پر آج دوسرے روز بھی محکمہ مال، خوراک اور میونسپل کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم نے ترال کے مختلف بازاروں کا معاینہ کیا، مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

ترال: رمضان المبارک کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ مہم میں تیزی

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 9:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ مال، خوراک اور میونسپل کمیٹی ترال کی ایک مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

ترال: رمضان المبارک کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ مہم میں تیزی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ترال) کی ہدایات پر آج دوسرے روز بھی محکمہ مال، خوراک اور میونسپل کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم نے ترال کے مختلف بازاروں کا معاینہ کیا، مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کے تمام اشیاء کی جانچ کی گئی اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی انتباہ دیا گیا۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر (ترال) شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کارروائی ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر کی جارہی ہے تاکہ ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور صارفین کو معقول قیمت پر اشیاء ضروریہ مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب چیکنگ کا سلسلہ اری پل، بٹہ گنڈ، ڈاڈسرہ اور نورپورہ میں بھی شروع کیا جائےگا تاکہ صارفین کو معقول قیمت پر اشیاء ضروریہ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.