ETV Bharat / city

Naval Training at Manasbal Lake تینتس برس بعد مانسبل جھیل پر این سی سی کی نیول ٹریننگ بحال - مناسبل جھیل پر بحریہ کے تربیت

مانسبل جھیل جموں و کشمیر کے این سی سی کیڈٹس کی نیول ٹریننگ کے لیے ایک بہترین تربیتی سہولت فراہم کرتی ہے لیکن سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس جگہ پر تربیت کو 1989 سے معطل کرکے جموں کے علاقے مانسر جھیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔Naval training at Manasbal Lake

after 33 years indian navy revives naval training at manasbal lake
تینتس برس بعد مانسبل جھیل پر این سی سی کی نیول ٹریننگ بحال
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 8:35 PM IST

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں مانسبل جھیل پر 33 برس بعد بھارتی بحریہ نے این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کے لیے بحال کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس جگہ پر ٹریننگ 1989 سے معطل کرکے جموں کے علاقے مانسر جھیل میں منتقل کر دیا گیا۔ کشمیر میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے بعد آئی اے ایس، ڈویژنل کمشنر کشمیر، ولر ماناسبل لیک ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور فوج کے فعال تعاون کے ساتھ مناسبل جھیل پر بحریہ کے تربیتی علاقے کو 11 ستمبر 2022 کو کامیابی کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ Naval training at Manasbal Lake

تینتس برس بعد مانسبل جھیل پر این سی سی کی نیول ٹریننگ بحال

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کمانڈر این سی سی گروپ سرینگر، بریگیڈیئر کے ایس کلسی نے کہا کہ کیمپ میں جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں کی لڑکیوں سمیت تقریباً 100 این سی سی کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں جو 26 ستمبر تک چلے گی۔ بریگیڈیئر کلسی نے کہا کہ شرکاء نے اس علاقے میں تربیت فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے قیام و طعام کے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 33 سال کے وقفے کے بعد مانسبل جھیل میں نیول ونگ کی این سی سی تربیتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ این سی سی ٹریننگ قومی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے کی تربیت بھی دیتے ہیں، لیکن بنیادی مقصد انہیں نظم و ضبط اور ذمہ دار شہریوں کے طور پر تربیت دینا ہے۔

بریگیڈیئر کلسی نے کہا کہ مانسبل میں تربیتی کیمپ معطلی کے دوران نگروٹا اور مانسر جھیل پر ٹریننگ دی گئی تھی جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کی خراب حالت کی وجہ سے کشمیر سے آنے والے کیڈٹس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مانسبل تربیتی سہولت کی دستیابی سے کشمیر کے این سی سی کیڈٹس کو بحریہ کی تربیت کے لیے جموں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور کشمیر کے طلبہ کے لیے این سی سی کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا ایک بڑا محرک ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.