سری نگر: جموں و کشمیر کے سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ راز داری کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ پولیس ہائی ریزولیشن کمیرے والے ڈرونز کا استعمال کرکے سری نگر کے مشتبہ مقامات کی فضائی نگرانی رکھ رہی ہے۔ Aerial Surveillance in Public Areas
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سماج دشمن عناصر، مجرموں، عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کی تلاش کرنا ہے۔ سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہماری فضائی نگرانی ٹیمیں ہائی ریزولیشن کیمروں کے استعمال سے چوکس نظر رکھتے ہوئے مجرموں اور مفروروں وغیرہ کی تلاش میں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: JK Police use upgraded Drone جے کے پولیس نگرانی کے لیے اپ گریڈڈ ڈرون کا استعمال کررہی ہے
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ صرف عوامی علاقوں کی نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ راز داری کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس نےا پنے ٹویٹر ہینڈل پر شہر خاص کے کسی عوامی علاقے کی ایک کلپ بھی اپ لوڈ کی ہے۔
یو این آئی