ETV Bharat / city

گورنر کے مشیر کی مزارِ شہداء پر حاضری - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے مشیر برائے گورنر خورشید گنائی نے 13جولائی 1931کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نقشبند صاحب سرینگر میں مزار شہداء پر گلباری کی۔

گورنر کے مشیر کی مزار شہداء پر حاضری
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 12:56 PM IST

مشیر برائے گورنر خورشید گنائی اور کشمیر کے صوبائی کمشنر بصیر خان نے سنیچر کو علی الصبح شہر خاص کے خواجہ بازار علاقے میں مزار شہداء نقشبند صاحبؒ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ شہیدوں کو سلامی دی۔

اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید گنائی کا کہنا تھا کہ ’’13جولائی 1931کے شہیدوں نے انسانی حقوق کی سربلندی، عوامی اور جمہوری نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘

گورنر کے مشیر کی مزار شہداء پر حاضری

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’آج کے دن ہمیں ریاست کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے ایک جُٹ اور مل کر کام کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر پائین شہر میں امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ وہیں 13جولائی کو ہر سال عمومی تعطیل کے پیش نظر تمام سرکاری دفتار اور تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.