ETV Bharat / city

Appreciable Step of Budgam District Officers یوم اساتذہ پر بڈگام ضلع افسران کا قابل تحسین قدم

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:25 PM IST

بڈگام میں یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد تقریب میں ضلع انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی جس کے تحت ضلع کا ہر افسر ایک اسکول کو اپنی نگرانی میں لے کر اس کی دیکھ بال اور دیگر طرح کے کام کاج کا جائزہ لے گا ۔Teacher's Day Celebration in Budgam

Appreciable Step of Budgam District Officers
بڈگام میں یوم اساتذہ کی تقریب

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں مختلف مقامات پر ٹیچرس ڈے کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ڈی سی آفس بڈگام میں بھی ایک تقریب ہوئی جس کی صدارت بڈگام کے ڈی سی سید فخر الدین حامد نے کی۔ اس تقریب میں اسکولوں میں بہتر سہولت اور بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے تعلق سے بھی بات چیت ہوئی۔ Importance of Teacher's Day

بڈگام میں یوم اساتذہ کی تقریب

یوم اساتذہ کے موقع پر بڈگام ضلع انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی جس کے تحت ضلع کا ہر افسر ایک اسکول کو اپنی نگرانی میں لے کر اس کی دیکھ بال اور دیگر طرح کے کام کاج کا جائزہ لے گا۔ اس حوالے سے بڈگام کے سی ای او اور اے ڈی سی کو نوڈل افسر مقرر کیا گیا جو معلومات فراہم کر کے ڈی سی کو رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ اس مہم سے اسکولوں میں تعلیم کو مزید فروغ ملے گا اور ساتھ ہی اسکولوں کی ترقی ہوگی۔ یوم اساتذہ کے پیش نظر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں طلباء کو یوم اساتذہ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔Teacher's Day event at Budgam

واضح رہے کہ ہر سال 5 ستمبر کا دن بھارت کے لیے خصوصیت کا حامل ہے۔ اسی دن ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسی کے مد نظر اس دن کو پورے ملک میں 'یوم اساتذہ' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پورے ملک میں اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔ طلبہ اس دن اساتذہ کو گلدستے اور تحائف پیش کرتے ہیں جبکہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے عمدہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خصوصی انعامات دیے جاتے ہیں۔

رادھا کرشنن اپنی علمی مہارت کے سبب کئی میدانوں میں ماہر تھے۔ ان کی عمیق دلچسپی کا موضوع تقابلی مذہب تھا۔ وہ مشرق اور مغرب کے تفکرات کے مطالعے اور تجزیے میں خاص مقام رکھتے تھے۔ بہ حیثیت ایک مدرس کے وہ کئی عظیم تعلیمی عہدوں پر فائز رہے تھے۔ ان میں کلکتہ یونیورسٹی میں کنگ جارج پونچویں، چیئر آف مینٹل اینڈ مارل سائنس (1921-32) اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسپالڈنگ پروفیسر آف ایسٹرن ریلیجن اینڈ ایتھیکس (1936-52) کا عہدہ شامل ہے۔ انہیں بھارت رتن کا اعزاز بھارت کی آزادی کے بعد دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.