ETV Bharat / city

Allow Covid Testing in Private Labs:'انتظامیہ ہرمعتبر لیبارٹریز کو کووڈ ٹیسٹ کی اجازت دے' - کورونا جانچ کے لیے پرائیوٹ لیباریٹری کو اجازت ملے

کشمیر پرائیویٹ ڈائگناسٹک سنٹرز ایسوسیشن Kashmir Private Diagnostic Center Association کے چیئرمین سید محمد آفاق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کووڈ کی جانچ Covid Testing کے لیے تین قسموں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جن میں ریپڈ انتیجن ٹسٹ آر ٹی پی سی آر اور ٹرو نیٹ ٹسٹ شامل ہیں، جن کی قیمتیں انتظامیہ نے ہی مختص کیا ہے۔

Allow Covid Testing in Private Labs
Allow Covid Testing in Private Labs
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 4:48 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیچ مریض نجی لیبارٹریز Private Diagnostic Center پر کووڈ کی جانچ کے لیے درکار مختلف قسم کے ٹسٹ کرانے پر اضافی قیمتوں وصولنے کی شکایات کررہے ہیں۔
گزشتہ دنوں دو نجی لیبارٹریز کے ایک ہی قسم کے کورونا ٹسٹ پر عائد کیے گئے مختلف اور اضافی قیمت کے تعلق سے دستاویزات سرخیوں میں بنی رہیں، جس کے بعد لوگوں نے ان پر الزام عاید کیا کہ کووڈ کے نام پر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔

انتظامیہ ہرمعتبر لیبارٹریز کو کووڈ ٹیسٹ کی اجازت دے
انتظامیہ نے گزشتہ برس آر ٹی پی سی آر کی قیمت چار سو روپے مختص کیے لیکن عوام کی شکایت ہے کہ نجی لیبارٹریز ایک ہزار سے 1800 روپے کے حساب سے ان کو لوٹ رہے ہیں۔ کشمیر پرائیویٹ ڈائگناسٹک سنٹرز ایسوسیشن کے چیئرمین سید محمد آفاق نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کووڈ کی جانچ کے لیے تین قسموں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جن میں ریپڈ انتیجن ٹسٹ آر ٹی پی سی آر اور ٹرو نیٹ ٹسٹ شامل ہیں جن کے قیمت انتظامیہ نے ہی مختص کیا ہے۔
  • مزید پڑھیں: Know About Omicron: دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون وائرس کی علامات کیا ہیں؟

وادی میں کووڈ ٹیسٹ کو لے کر نجی لیبارٹریز آپسی تقسیم کا شکار ہے۔ ایک دھڑے کی رائے ہے کہ انتظامیہ ہر معتبر لیبارٹریز کو کووڈ ٹیسٹ کی اجازت دے، جس سے چنندہ لیبارٹریز کی اجارہ داری ختم ہوگی اور انتظامیہ کے مختص کیے ہوئے ریٹ پر بھی عمل درآمد ہوگا لیکن کشمیر پرائیویٹ ڈائگناسٹک سنٹرز ایسوسیشن کی رائے اس کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جن لیبارٹریز کو اجازت دی ہے، وہی کووڈ ٹیسٹ کریں کیونکہ ان کے پاس جدید آلات اور ملازمین بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وادی میں تین ہی لیبارٹریز کو کووڈ کے ٹسٹ کرنے کی اجازت ہے اور انتظامیہ کو یہ اجازت ان تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.