ETV Bharat / city

ایڈیشنل سکریٹری وزارت زراعت ویویک شرما کا دورہ پامپور

ایڈیشنل سکریٹری وزارت زراعت ویویک شرما نے آج ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد اقبال چودھری، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بھٹ اور متعلقہ محکمے کے دیگر افسروں کے ہمراہ انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ سپاٸس پارک دسو پامپور کا دورہ کیا۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 3:48 PM IST

دورے کے دوران انہوں نے سپائس پارک میں موجود پراسیسنگ یونٹ کے علاوہ ای آکشن سنٹر کا بھی جاٸزہ لیا۔ انہوں نے کہا یہ سپاٸس پارک زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ایڈیشنل سکریٹری وزارات زراعت ویویک شرما کا دورہ پامپور

ایڈشنل سکریٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ سپاٸس پارک میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کریں، تاکہ ایک تو کسانوں کو زیادہ فاٸدہ ہو گا وہی زعفران کی صنعت کو بھی زیادہ فروغ مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا سپاٸس پارک میں زعفران سے وابستہ کسانوں کو دی جانے والی سہولیات قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاٸس پارک میں زعفران کے پھول کی پراسیسنگ کرنے سے زعفران کی کوالٹی بھی برقرا رہے گی اور کسانوں کو فائدہ بھی بہت زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایڈیشنل سکریٹری نے کسانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے زعفران کی صنعت کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

کسانوں نے سکریٹری کے سامنے کچھ مطالبات بھی رکھیں جس پر سکریٹری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو وہ پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.