ETV Bharat / city

Abducted Girl Traced in Srinagar:اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار - سرینگر میں لڑکی بازیاب

سرینگر پولیس نے جمعرات کو ایک اغوا شدہ لڑکی کو بازیاب کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا Abducted Girl Traced in Srinagar ہے۔

Abducted girl traced, accused arrested in Srinagar says Police
اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 4:19 PM IST

سرینگر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو پولیس اسٹیشن زکورہ کو دنہامہ کے ایک شخص ( نام مخفی) کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔

مذکورہ شخص کے مطابق ان کی 20 سالہ بہن (نام مخفی) کچھ گھریلو سامان خریدنے کے لیے بازار گئی تھی لیکن وہ واپس نہیں لوٹی۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زکورہ نے لڑکی کی باضابطہ گمشدگی ایف آئی آر رپورٹ زیر نمبر 09/22 کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے کی چھان بین شروع کر دی۔

تفتیش کے دوران پولیس کی سر توڑ کوششوں، تیکنیکی اور جسمانی شواہد کی بنا پر پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ لاپتہ لڑکی کو راولپورہ سرینگر کے رہنے والے محمد ساحل کمار ولد عبد المجید کمار نے اغوا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minor Girl Rescued by Pulwama Police: پولیس نے نابالغ لڑکی کو والد کے چنگل سے آزاد کرایا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی لڑکی کو ملزم کے قبضے سے بازیاب کیا اور اغوا کار محمد ساحل کو گرفتار کیا۔ پولیس نے تمام قانونی لوازمات پورا کر کے اغوا شدہ لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.