آج قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے کارکنوں کا ایک اجلاس Aam Aadmi Party workers meeting منعقد کیا گیا جس میں صلاح الدین خان، پارٹی کنوینر نثار علی کوچک، پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد یونس اور سینئر پارٹی رہنما عرفات خان کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
LG Advisor Visit Pampor: فاروق احمد خان نے پانپور میں فارمر پرڈیوسر آرگناٸزیشن کے دفتر کا افتتاح کیا
اس موقع پر اُبزرور جے کے صلاح الدین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو آج تک صرف بیانات تک ہی محدود رکھا گیا ہے اور سیاسی پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے لیکن عام آدمی پارٹی اس روایت کو تبدیل کرتے ہوئے یہاں سیاست کے بجائے لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔