سرینگر: جموں و کشمیر کے سولہ کشمیر ایڈمیسنٹریٹو سروس افسران کو صدر ہند نے سول سروس ضابطوں کے مطابق آئی اے ایس سروس میں تقرری کی ہے۔JK Officers Inducted into IAS
مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طلعت پرویز اقبال روہیلہ، رخسانہ غنی، ریحانہ بتول، میر طارق علی، امت شرما، ناظم ضیاء خان، شکیل الرحمان راتھر، پردیپ کمار، راہول شرما، نریندر سنگھ بالی، اعجاز احمد بھٹ، حشمت علی یاتو، ماجد خلیل احمد درابو، محمد اکبر وانی، شیخ ارشد ایوب اور راجیش شرما کو آئی اے ایس کاڈر میں شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی سرکار کے حکمنانے کے مطابق صدر ہند نے سول سروس رولز و ریگولیشن کے مطابق ان افسران کو جموں و کشمیر کاڈر کے تحت آئے اے ایس میں تقرری کی ہے۔یہ افسران طویل عرصے سے آئی اے ایس کاڈر میں تقرری کے منتظر تھے تاہم آج صدر ہند نے ان کی تقرری کو ہری جھنڈی دے دی۔
مزید پڑھیں:
قابل ازیں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے 28 افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کے لیے منظوری دی گئی۔ مقامی افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے سے یونین ٹیریٹری میں آئی اے ایس افسران کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے اطلاق کے بعد جموں و کشمیر کے کیڈر کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں انڈین ایڈمنسٹریشن سروس، انڈین پولیس سروس اور انڈین فارسٹ سروس کے ارکان اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا حصہ ہوں گے اور مستقبل میں انہیں جموں و کشمیر کی سول خدمات کے لیے مختص کیا جائے گا۔