قومی پرچم ہاری پربت قلعے پر نصب کرنے کے لیے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ میٹنگ کے دوران تاریخی ہاری پربت قلعے پر قومی پرچم کو نصب کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔
میٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولے کا کہنا تھا کہ "سو فیٹ کا قومی پرچم جس کا سائز 24 فیٹ * 36 فیٹ ہوگا جلد ہی فورٹ پر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ سمیت اسٹاک ہولڈرز سے تمام ضروری لاجسٹک سپورٹ طلب کی جائے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "محکمۂ آثار قدیمہ اور محکمۂ جنگلات کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد اس پر کام شروع ہوجائے گا۔"
قابلِ ذکر ہے کہ 18 صدی میں تعمیر کیے گئے اس قلعے میں اس وقت سی آر پی ایف کے جوان تعینات ہیں اور عوام کو وہاں جانے کے لیے انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے۔ فورٹ کے گردو نواح میں ایک درگاہ، ایک مندر اور ایک گرودوارہ بھی ہے۔ ماضی میں محکمۂ سیاحت نے اس قلعے پر موسیقی کی تقریبات بھی منعقد کی تھی۔
سرینگر کے ہاری پربت قلعے پر 100 فیٹ کے قومی پرچم کی تنصیب کی تیاری - لاجسٹک سپورٹ
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع تاریخی ہاری پربت قلعے پر جموں و کشمیرانتظامیہ آنے والے دنوں میں سو فیٹ کا ترنگا نصب کرنے جا رہی ہے۔