ETV Bharat / city

'این آر سی سے ایک بھی گورکھا باہر نہیں ہوگا'

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 4:05 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں شمالی بنگال میں انتخابی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، آج ایک روڈ شو کے دروان انہوں نے کہا کہ' این آر سی سے ایک بھی گورکھا باہر نہیں ہوگا'۔

Not a single Gorkha will be ousted if NRC is brought: Amit Shah

کالیم پونگ: ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں اور اقتدار پر قابض ہونے کے لیے ہرممکن کوشش میں ہیں۔

ویڈیو

ٹھیک اسی طرح بی جے پی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں جہاں وہ پارٹی کے لیے ریلی اور روڈ شو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے آج کالیم پونگ میں ایک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' اگر ریاست میں این آر سی نافذ ہوتا بھی ہے تو ایک بھی گورکھا کو باہر نہیں کیا جائے گا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ' گورکھا اور بی جے پی کا اتحاد 'ایشور' نے بنایا ہے۔ 'بھگوان' نے گورکھا اور بی جے پی کو بھائی ۔ بھائی بناکر بھیجا ہے۔ کانگریس، بائیں محاذ اور ٹی ایم سی کو گورکھاؤں کی قربانی کا معلوم نہیں ہے، میرے گورکھا بھائی سرحد پر بھارت کے لیے جان دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہے'۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بائیں محاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' سی پی ایم نے ظلم کیا اور 1200 سے زائد گورکھا بھائیوں کی جان گئیں اور آپ کو انصاف نہیں ملا، پھر دیدی نے بھی گولی باری کرکے گورکھاؤں کی جان لی، آپ کو انصاف نہیں ملا۔ بی جے پی کی حکومت بنائے ان سارے نا انصافیوں پر ایس آئی ٹی بیٹھا کر جیل کی سزا ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.