ETV Bharat / city

کوچ بہار میں فائرنگ کے لیے ممتا بنرجی ذمہ دار: وزیرا عظم مودی

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:29 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس کی غنڈہ گردی اب آگے جاری نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام میں منفی ذہنیت پیدا کردی گئی ہے۔ بی جے پی اس میں تبدیلی لائے گی اور تمام لوگوں کی حفاظت کرے گی۔

mamata banerjee is responsible for cooch behar incident modi says

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر بنگال میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دن سلی گوڑی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوچ بہار میں جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے اور میں متاثرین کے گھر والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس واقعہ کے لیے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس کی غنڈہ گردی اب آگے جاری نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام میں منفی ذہنیت پیدا کر دی گئی ہے۔ بی جے پی اس میں تبدیلی لائے گی اور تمام لوگوں کی حفاظت کرے گی۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھگوان نے دیدی کو بنگال کی خدمت کرنے کا موقع دیا لیکن انہوں نے بنگال کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات کی طرح دھاندلی نہیں ہورہی ہے، اس لیے دیدی بہت ناراض ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی پہلی وزیرا علیٰ ہیں جو مرکزی فورسز کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔ وہ مرکزی افواج کے خلاف لوگوں کے جذبات کو بھڑکا رہی ہیں۔ مودی نے پرانے انداز میں کہا کہ 'ارے دیدی' ہمارے بہادر فوجی دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے، وہ نکسلیوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔'

وزیر اعظم نے شمالی بنگال کے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شمالی بنگال میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔ حکومت سیاحت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دے گی۔ مودی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت عام آدمی کی ترقی کے لیے دن رات کام کرے گی۔

خیال رہے کہ کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی افواج کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے اس واقعہ پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔

کرشنا نگر میں ایک اور عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اب صرف بی جے پی سے ہی ڈر رہی ہیں۔ انہیں عام لوگوں سے بھی ڈرنا چاہیے۔ عام لوگ ان پر اعتماد کرتے تھے لیکن ممتا بنرجی نے عام لوگوں کا بھروسہ توڑ دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ مغربی بنگال میں روزگار نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ بنگال کے عوام کو کٹ منی اور رشوت کے علاوہ ممتا بنرجی نے کیا دیا ہے۔ ممتا بنرجی کے ساتھ عوام نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بنگال کی خواتین نے دیدی کو بہت طاقت دی۔ لیکن جب ان کے سامنے ان کے شوہر، دادا، بھائی، بیٹے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں تو وہ احتجاج کر تی ہیں۔ آج خواتین بھی ممتا بنرجی کے ساتھ نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمز بنگال کے عوام تک نہیں پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی کی حکومت نے فلاحی اسکیموں کے بدلے میں لوگوں سے کٹ منی لی ہے۔

مودی نے کہا کہ ہم نے تین طلاق پر پابندی عاید کر کے خواتین کو انصاف دیا ہے مگردیدی نے کیا کیا۔ دیدی انتہا پسندوں کے ساتھ ہیں کیوں کہ انہیں ووٹ بینک کی سیاست کی فکر ہے۔ مودی نے یقین دلایا کہ جب ڈبل انجن حکومت آئے گی تو یہ سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ بی جے پی حکومت خواتین کو تعلیم، تحفظ اور معاش فراہم کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگلے 5 سالوں میں بنگال کے حالات بہتر ہوں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.